عراق
شمالی عراق پر ترکی کی بمباری
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ترکی کی ٹی آر ٹی ویب سائٹ کے مطابق ترک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں پی کے کے، ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری شمالی عراق میں آواشین باسیان اور عراقی سرحد سے ملے ترکی کے جنوب مشرقی صوبے حکاری میں شمدینلی پہاڑی علاقوں میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ ترک فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں میں پی کے کے، کے گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ ترکی کے ان فوجی ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں پی کے کے، کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا گیا