پاکستان

پارچناہ : جشن ولادت مولاحسین (ع) پر حسینوں کو خون میں نہلادیا گیا

شیعیت نیوز: پولیٹیکل انتظامیہ اور فرنٹیر کانسٹیبلری ( FC ) کی پر امن حسینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ۴ عاشقان امام حسین (ع) شہید ، درجنوں گولیاں لگنے سے زخمی اور کئی گرفتار کرلیئے گئے ہیں ۔

 محبت نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) آج  شیعیان علی (ع) کی قربانیوں سے بننے والے ملک  پاکستان میں جرم بن گیا ۔۔ پاراچنار کے محب وطن پاکستانیوں کو حب الوطنی کا تمغہ فرنٹیر کانسٹیبلری ( FC ) کے متعصب اھل کاروں نے گولیاں مار کردیا ھے ۔

پاراچنار میں جشن ولادت مولاحسین (ع) کے موقع پہ حسینیوں نے اپنے خون سے عشق حسین (ع) کی لازوال داستان پھر رقم کردی۔

اطلاعا ت کے مطابق تین شعبان ولادت مولا امام حسین (ع) کے جشن کے جلسہ میں شرکت کے لئے آنیوالے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، پیر مقدس کاظمی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، اور برادر  فیضی کو کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے انکو کرم ایجنسی میں داخلے سے روک دیا جس پر علامہ عابد حسینی نے مظاہرہ کی کال کی ہے اور احتجاجاً مظاھریں نے روڈ بلاک کردی جس پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ۲ مومنین کو شہید کردی ہے۔

 واضح رہے کہ کرم ایجنسی کی متعصب پولیٹیکل انتظامیہ کی یہ سالانہ روش ہے کہ جشن ولادت امام حسین (ع) کے اجتماع کو سبوتاژ کرے اور پاکستان کی واحد طالبان اور القاعدہ مخالف پرامن آبادی کو بدامنی سے دوچار کرے۔

ہم ہوں ناہوں اس بزم میں
قائم نام حسین رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button