پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے شیعہ وکلاء اور استاتذہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے چاروں شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ علاقہ مریالی، اعجاز آباد میں کل شام کو شہید ہونے والے دو معلم مختیار حسین بلوچ اور اختر علی کی نماز جنازہ صبح 9 اور 10 بجے ادا کی گئی، جبکہ سید مرتجز علی زیدی اور سید عاطف زیدی کی نماز جنازہ گیارہ بجے دن چاہ سید منور شہداء قبرستان میں ادا کی گئی۔

شیعیت نیوز کے مطابق ایک ہی دن میں چار افراد کی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین (ع) میں مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اہل تشیع سرکاری ملازمین و وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ  کا سلسلہ کالعد م اہلسنت و الجماعت کےرہنماوں اور کارکنان کی جیل سے رہائی کے بعد شروع ہوئی ہے ، اس سے قبل ہیڈکانسٹیبل اظہر حسین کے بعد مختیار حسین اور اختر علی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ سید رضی الحسن ایڈووکیٹ کی شہادت کے بعد سید مرتجز علی زیدی اور سید عاطف علی زیدی کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تاحال کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا، جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی ستو پی کر سو رہی ہے۔

دوسری جانب آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا دم بھرنےوالے بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں جس پر ملت جعفریہ کو شدید تشویش لاحق ہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی سب سے پہلے حمایت کرنے والاہم ہی ہیں اور اس جنگ میں اپنے چشم چراغوں کی قربانی بھی دے چکے ہیں۔اسکے باوجود آرمی چیف کی جانب سے ہر بات پر نوٹس لیا جاتا ہے لیکن شیعہ ٹارگیٹ کلنگ خاموشی اختیار کرنا باعث تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button