پاکستان

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے استغفیٰ دیدیا

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان میں کونسل انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لئے مجلس وحدت مسلمین کا اہم اجلاس اسلام آباد سیکرئٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں کاچو امتیاز حیدر خان نے گلگت بلتستان اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا، شیعیت نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق کاچو امیتاز حیدر  نے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہو کرگلگت بلتستان کونسل الیکشن پر اپنا موقف پیش کیا ، اجلاس کے بعد کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت جی بی ایل اے سکردو کی سیٹ سے باقاعدہ میڈیا کےسامنے اپنا استعفی دے دیا ہے ۔

واضح رہے کہ کاچو امتیاز حیدر خان نے گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں پارٹی ڈسیپلیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا غلط استعمال کیا تھا، اس سلسلے میںایم ڈبلیو ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجسکی سربراہی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ اجلاس میں سربراہ شوری عالی بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین صلاح الدین ،علامہ نیرعباس مصطفوی،علامہ سید آغا علی رضوی ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی ، سابقہ سیکرٹری سیاسیات ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی ،جناب عباس صاحب ،ڈاکٹر کاظم سلیم ،شیخ فرمان نجفی ، شیخ اسماعیل اورجناب مظاہر شگری موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button