یمن

بحران یمن کے حل کے لیے فوری سیاسی راہ حل کی ضرورت

محمد عبدالسلام نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی وفد امن کے حصول کے لیے کویت آیا ہے لیکن ایک جامع سیاسی راہ حل پیش کیے بغیر ہتھیار حوالے کرنا ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورت حال کے لیے ایک جامع سیاسی راہ حل کی ضرورت ہے اور ایک عبوری قومی حکومت کوئی پیچیدہ کام نہیں ہے۔

تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے بھی بعض ممالک کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کو یمنی گروہوں کے کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کی ایک وجہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی جنگ میں اصل شکست سعودی عرب کو ہوئی ہے کیونکہ وہ علاقے میں اپنا مقام کھو چکا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کی مدد اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک ہزاروں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button