سعودی عرب

سعودی عرب کی جانب سے کویت مذاکرات میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری

 یمن کے قومی وفد نے کہ جو تحریک انصار اللہ اور پیپلز نیشنل کانگریس کے نمائندوں پر مشتمل ہے،  کویت مین یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے ایجنٹوں کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی نہ کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یمن کے قومی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا مذاکرات وفد نہیں چاہتا کہ یمن میں امن و امان بحال ہو اور وہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں یمن کے قومی وفد نے اسماعیل ولد الشیخ احمد سے اپیل کی کہ وہ قومی حکومت کی تشکیل کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے حالات سازگار بنائیں۔ ایک ایسی حکومت کہ جو اپنی تشکیل کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو سولہ کی پانچ شقوں پر عمل درآمد کے لیے کوشش کرے۔

واضح رہے کہ یمن کے قومی وفد نے اعلان کیا ہے کہ وہ "کسی بھی اقدام سے قبل جنگ بندی” کے اپنے نظریے پر قائم ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کو مذاکرات جاری رہنے اور کسی نتیجے تک پہنچنے میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب بعض رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے مذاکراتی وفد نے بعض اجلاسوں میں اعلان کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کو نہیں رکوا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button