ایران

ایران کی چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیخلاف کارروائی

ایران نے پاکستان کی درخواست پر چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ادارے "را” کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق، ایرانی حکومت نے چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس نے چاہ بہار میں کارروائی کے دوران کئی افراد کو زیرحراست لے لیا ہے تاہم بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے دو اہم ایجنٹس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کا کام جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس نے کئی افراد حراست میں لیکر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں، گرفتار افراد چاہ بہار میں جیولری کا کام کرتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے پاکستان کو "را” کیخلاف جاری کارروائی پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو نے دوران تفتیش ایرانی شہر چاہ بہار میں مزید نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا، اس پر پاکستان نے ایران سے باضابطہ طور پر کارروائی کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی سیکورٹی حکام نے چاہ بہار میں را کی موجودگی سے متعلق اہم شواہد بھی ایران کو فراہم کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button