پاکستان

پی ایس 117 ضمنی انتخابات: ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک آمنے سامنے آگئے

شیعیت نیوز: کراچی میں ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکڑ صغیر کی خالی ہونے والی سیٹ پر ہونے والےضمنی انتخابات میں پی ایس  117 کے حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک مد مقابل آگئے ہیں۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے کے مطابق کراچی کے حلقہ پی ایس ۱۱۷ کی سیٹ کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکتب جعفریہ سے تعلق رکھنے والی دو جماعتوں مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک(شیعہ علماٗ کونسل ) نے اپنے امیدواروں کو بھی میدان میں اترا دیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے لئے پی ایس ۱۱۷ سے ایم ڈبلیو ایم نے محسن مقادم اور رضا شعبان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ شیعہ علماٗ کونسل کے رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے علی رضا نامی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دیکر میدان میں اترا دیا ہے، جس کے سبب شیعہ ووٹ تقیسم ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ۱۱۷ شیعہ اکثریتی حلقہ ہے جہاں پر شیعہ ووٹ ہر سیاسی پارٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے جبکہ دوسرا بڑا حلقہ آغاخانیوں اور بوھری کمیونٹی کا ہے جن سے اتحاد کی صورت میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر متفقہ شیعہ نمائندے کو ایوان میں پہنچایا جاسکتا ہے تاہم موجودہ صورت میں شیعہ تنظیموں کے ایک دوسر ے کے مدِمقابل میدان میں آنے سے سولجربازار اور اطراف میں رہنے والے شیعہ ووٹر تذذب کا شکار ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ باہم اتحاد و وحدت کے ساتھ متفقہ نمائندے کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لئے کھڑا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button