پاکستان

جی بی کونسل الیکشن، اسلامی تحریک کو بھی مہنگا پڑگیا، ناراض کارکنان نے پارٹی چھوڑ دی

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات مجلس وحدت مسلمین کے بعد اب اسلامی تحریک کے لیے بھی مہنگا پڑنے لگا، دیرینہ کارکنوں نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ گلگت بلتستان کے ایک خبر رساں ادارہ ‘‘پامیر ٹائمز’’ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کی طرف سے ڈسٹرکٹ نگر کو نظر انداز کرنے پر اسلامی تحریک پاکستان پھکر نگر سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد دیرینہ کارکنان نے پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہوکر پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ناراض کارکنان آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button