لبنان

حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکا، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش ہے۔

 لبنان کے وزیر صنعت حسن حاج حسن نے شمال مشرقی شہر بعلبک میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران استقامتی محاذ کے ہاتھوں مشرق وسطی سے متعلق صیہونی حکومت، امریکا اور سعودی عرب کی سازش کو ناکام بنادیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے مشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں کی تلافی کے لئے حزب اللہ کے خلاف زیادہ مخاصمانہ رویّہ اپنا رکھا ہے-

اس سے پہلے لبنان کے ایک مسیحی رہنما انطوان ضو نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ استقامتی محاذ کا بنیادی ستون ہے جو صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے، کہا کہ حزب اللہ پرامن بقائے باہمی اور قومی و عالمی سلامتی و استحکام پر یقین رکھتی ہے اور اسلامی تعلیمات پر پوری طرح کاربند ہے-

واضح رہے کہ امریکا، سعودی عرب اور مغربی ممالک، جبہۃ النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو پروان چڑھا کر لبنان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صیہونی حکومت لبنان میں اپنے ناپاک مقاصد حاصل کر سکے-

متعلقہ مضامین

Back to top button