مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، دسیوں دہشت گرد ہلاک

شامی فضائیہ کے طیاروں اور بری فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

 حلب کے مضافاتی علاقے الزہرا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شام کی بری فوج نے بھی صوبہ حلب کے مغرب میں مسلح دہشت گردوں کے کنٹرول روم پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا- ادھر حماہ کے شمالی مضافات میں شامی فوج کے جوانوں نے داعش گروہ پر اس وقت کاری ضرب لگائی جب وہ شامی فوج کے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا- اس کارروائی میں داعش کے اٹھائیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے- شامی فوج نے ریف دمشق میں بھی کم سے کم بیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ درعا میں اس نے جبہۃ النصرہ کا ایک حملہ ناکام بنا دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button