دنیا

افغانستان: داعش اور طالبان کے اکتالیس افراد ہلاک

 افغانستان کی وزارت دفاع کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں کابل، غزنی، قندھار، بادغیس، بغلان، ہرات، بلخ، جوزجان، فاریاب، قندوز، بدخشان اور ہلمند میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے بیس افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

اسی طرح صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں تکفیری گروہ داعش کے دہشت گردوں کے ایک تربیتی مرکز پر ہوائی حملے میں اس گروہ کے ایک سرغنہ سعادت خان سمیت اکیس دہشت گرد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ افغانستان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں دس افغان فوجی بھی مارے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button