پاکستان

۱۲ رجب کو ولاد ت مولود کعبہ کی مناسبت سے گلوبل ٹوئیٹر ٹرینڈ سیٹ کیاجائے گا، وحدت سوشل میڈیا ٹیم

شیعیت نیوز: جشن مولود کعبہ حضرت امیر المومنین علیہ سلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عالمی ٹوئیٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کے لئے وحدت سوشل میڈیا ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

شیعیت نیوز کی سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق ۱۲ رجب کی رات شب ولادت مولود کعبہ حضرت علی ابن ابو طالب علیہ سلام کی مناسبت سے رات 7:30 بجے وحدت سوشل میڈیا ٹیم نے گلوبل ٹوئیٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں امیر المومینن علیہ سلام کے اقوال، خطابات اور دیگر شخصیات کے آپ ؑ کے حوالے سے ارشادات پر مبنی پوسٹ شئیر کی جائیں گی۔

اس سوشل میڈیا ٹیم نے ٹوٹئیر ٹرینڈ اور اپنے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے جو حسب ذیل ہے۔

20160419054252.jpg
دوسری جانب شیعیت نیوز سوشل میڈیا ٹیم نے بھی اس مہم میں بھرپور شرکت کرنےکا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی  دنیا بھر میں موجود عاشقان علی علیہ سلام کو بلا کسی رنگ و مذہب اس آن لائن جشن ولادت مولود کعبہ میں شرکت کی دعوت جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button