خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد جہنم واصل

07 اگست, 2026 14:48

شیعیت نیوز : پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک کے علاقے میں کی گئی، جہاں فتنہ الخوارج کے ایک گروہ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی پر احتجاج برداشت، مگر عزاداریِ امام حسینؑ پر اعتراضات کیوں؟

دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں مزید 2 خوارج ہلاک کیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

4:10 شام اگست 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔