پنجاب پولیس کی ناکامی، چھوٹو گینگ کے خلاف پاک فوج کو میدان میں آنا پڑا
شیعیت نیوز: پنجاب پولیس ماڈل ٹاون کے معصوم عوام کے خلاف جس شدت سے میدان میں نکلی تھی اسی شدت سے پنجاب کے جرائم پیشہ عناصر المعروف چھوٹو گینگ سے پسپائی کا شکار ہوگئی ہے، جس نے پنجاب پولیس کی عزت تیل میں ملادی اور پھر مجبور اً پاک فوج کو میدان میں آنا پڑا، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف پولیس کے آپریشن کے 19ویں روز پاک فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا۔
دھیان رہے کہ پنجاب پولیس کا نواز لیگ کی پولیس بھی کہا جاتا ہے۔
تصویر: معصوم عوام کے ساتھ پنجاب پولیس کا برتاو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں آپریشن کا چارج پاک فوج نے سنبھال لیا ہے، چھپے ہوئے مجرموں کا گھیراؤ مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز پہلے ہی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور آپریشن کے مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ روجھان کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف آپریشن میں پولیس کی ناکامی کے بعد فوج کے دستوں اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں طلب کیا گیا تھا۔