پاکستان

شیعیت نیوز کی جانب سے ’جشن مولود کعبہ ‘ سوشل میڈیا کمپین کا آغا ز

شیعیت نیوز کی جانب سے جشن مولود کعبہ کے عنوان سے ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ سلام کو خوش آمیدید کہنے کے لئے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز کیا جارہا ہے۔

شیعیت نیوز کے تخلیقی شعبہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ ولادت باسعادت مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی علیہ سلام کے موقع پر اس سوشل میڈیا کمپین کا مقصد اُن لوگوں کے درمیان امیر المومینن کی شخصیت کو معتارف کروانا ہے جنہوں نے ابھی تک آپ کو پہچانا نہیں ہے، دوسری جانب اس کمپین کے ذریعہ آپ علیہ سلام کو خراج تحسین پیش کرنا بھی مقصود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم تمام امیر المومینن علیہ سلام کے چاہنے والے سوشل میڈیا صارفین کو دعوت دیتے ہیں ولادت باسعادت کے موقع پر’ جشن مولود کعبہـ‘ سوشل میڈیا کمپین کا حصہ بنیں جو تقریباً ایک ہفتہ تک ۱۳ رجب تک جاری رہے گی۔

اس سلسلے میں صارفین کے لئے ڈسپلے تصویر، کور فوٹو بھی جاری کیا جائے گا عاشقان مولا علی ؑ سے گذارش ہے کہ وہ اس سے استفادہ حاصل کریں، اسکے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر امیر المومینن علیہ سلام کے حوالے سے بزرگان کے اقوال اور امیرالمومینن علیہ سلام کے خطابات اور اقوال بھی شیعیت نیوز کے فیس بک پیج، ٹیوٹر، انسٹگرام پیجز پر جاری کئے جائیں گے، جبکہ ویڈیو اور آرٹیکل ویب سائٹ پر بھی شائع ہونگے تمام عاشقان مولاعلی علیہ سلام اس کمپن میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے دوستوں ،رشتہ داروں تک بھی
اس میسج کو عام کریں۔

Display Pic

13043299_1724814237741828_8802321703226071925_n.jpg

cover photo

12993532_1724814897741762_811229774689637861_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button