عراق

عراقی پارلیمنٹ میں اختلاف کے بارے میں حیدر العبادی کا انتباہ

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک جس حساس صورتحال سے دوچار ہے اس میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے سب کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہئے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد اور بدعنوانی سے مقابلے کا ہمارا اقدام، عراقی عوام کے فائدے میں اور ان کے حق میں ہے اور کسی بھی طرح کا اختلاف اور تفرقہ ، اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے منافی ہے-

العبادی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں اختلاف اور کشیدگی کا حکومت کے اصلاحات کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اختلافات اور سیاسی کشیدگی، ہرگز قبول نہیں ہے اور اس سے ملک میں مزید افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا-

عراقی وزیر اعظم نے تمام عراقی سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور مذاکرات اور بات چیت کا موقع فراہم کریں تاکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرسکے-

خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے اسپیکر الجبوری اور دو ڈپٹی اسپیکروں کی برطرفی اور اس ملک کے وزیراعظم کا مواخذہ کرنے کی پارلیمنٹ کی کوشش کے سبب، عراق کا سیاسی بحران ایک نئے اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button