پاکستان

پنجاب کے 245 سرکاری افسران اور 34 سیاستدانوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں،چوہدری سرور کا انکشاف

شیعیت نیوز: پنجاب کے سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب کے 245 سرکاری افسران اور 34 سیاستدانوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں جو ان افراد کی صوبے میں ‘امن سوچ کی مخالفت’ کی عکاسی کرتا ہے۔

ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے ‘دہشت گردوں’ سے روابط کو ہرگز معاف نہیں کرنا چاہیئے۔

چوہدری سرور نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ‘یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے سارے مجرموں (افسران اور سیاستدانوں) کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے’.

تاہم انہوں نے کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے والے سرکاری اہلکاروں اور سیاستدانوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button