دنیا

برسلز حملوں کے مزید 2 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

بیلجیئم کی عدالت نے برسلز حملوں کے مزید 2 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کی مقامی عدالت نے برسلز دھماکوں کے سہولت کار اسماعیل اور ابراہیم پر فرد جرم عائد کردی جن پر الزام ہے کہ وہ برسلز ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے۔ فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واضح شواہد ملے ہیں کہ دونوں ملزمان برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والے دونوں حملہ آوروں سے رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ 2 اور میٹرو اسٹیشن پر ایک دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button