پاکستان

پنجاب آپریش متنازعہ بنانے کے لئے سعودی صحافیوں کا ایک بار پھر شیعہ مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا

شیعیت نیوز: پنجاب میں ایک مخصوص مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سعودی نواز تکفیری مدارس جو دہشتگردی کے مراکز ہیں کے خلاف جاری فوجی آپریشن سے پریشان دہشتگردوں کے سہولت کار مولوی، صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اب شیعہ مدارس کے خلاف بھی بے بنیاد پروپگنڈا شروع کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں چند ضمیر فروش صحافیوں نے بلا تحقیق شیعہ مدارس جو ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہے ہیںکے خلاف بے بنیاد اسٹوری شائع کی ہیں، تاکہ پنجاب میں جاری مخصوص مکتب فکر کے مدار س جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ دہشتگردوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا کو آپریشن کے عتاب سے بچایا جاسکے، تاہم پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیاں بخوبی واقف ہیں کہ دہشتگرد ی کے مراکز کہاں ہیں۔

شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ٹیم  کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں لاہور سمیت پاکستان میں موجود شیعہ مدارس کو ’حزب اللہ لبنان ‘جو اپنے ملک کے دفاع کے لئے اسرائیل سے لڑرہی ہے اسکا ٹریننگ سینٹر قرار دیا گیا ہے تاکہ شیعہ مدارس کو بھی بدنام کیا جاسکے، لیکن حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے، حزب اللہ لبنان ایک دینی اور مزاحمتی جماعت ہے جسکا مقصد لبنا ن اور اسکے اتحادیوں کو اسرائیل  اور اسرائیلی  دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے، پاکستان میں حزب اللہ کے ٹریننگ سینٹر قائم ہونے کی خبرمضحکہٰ خیز ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ، کیونکہ پاکستان میںاسرائیل اور اسرائیلی ،بھارتی و سعودی نواز دہشتگردوں سے لڑنے کے لئے پاکستانی آرمی کافی ہے جس پر ملت تشیع کو بھرپور اعتماد ہے، یہی وجہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے  لے کر پنجاب میں ہونے والے ان تکفیری صہیونی ،سعودی و بھارتی ایجنٹوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو شیعہ مسلمانوں نے سب سے پہلے اعتماد کا ووٹ دیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ابھی بھی جاری ہے۔

اسطرح کی خبروں کا مقصد صرف اور صرف شیعہ مسلمانوں اور مدارس کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ نہیں چونکہ ابتک پاکستان میں ہونے والی تمام دہشتگرد ی کے پیچھے صرف ایک مخصوص مکتب فکر کے مدارس ہی ملوث پائے گئے ہیں، لہذا بلینس پالیسی کرنے کے لئے شیعہ مدارس کے خلاف یہ سازش رچی گئی ہے، دوسری جانب سیکورٹی اداروں اور مقتدر حلقوں کی بھی اہم ذمہدار ی ہے کہ محض بلینس پالیسی کی بنیاد پر اگر بے قصور کو قصوار بنانے کی کوشیش کی گئی تو یہ ملک خداداد پاکستان اور اسکے محب وطن شہریوں سے غداری کے سوائے کچھ نہیں ہوگا۔

یہ خبر صرف اخبار میں شائع ہوئی ہے لیکن ابھی الیکٹرانک میڈیا ٹرائیل باقی ہےجہاں طاہر اشرفی جیسے لوگ اسی خبر کو بنیاد بناکر حزب اللہ اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھی میدان میں وارد ہونے والے ہیں لہذا حکومت اور مقتدر حلقے اس جانب متوجہ ہوں کہ پنجاب میں جاری دہشتگردوں کے خلاف حساس آپریشن کا ثبوتاژ کرنے کے لئے سعودی بھارتی لابی متحرک ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button