پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ نے ۳ شیعہ شہادتوں پر نوٹس لے لیا، تفصیلی رپورٹ طلب

شیعیت نیوز:  وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شفیق موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید قائم علی شاہ نے آئی سندھ کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفیق موڑ پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹے سمیت 3 اہل تشیع افراد کے قتل کی تفصیلی انکوائری کر کے انہیں رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دوسری طرف پولیس نے قتل کی اندوھناک واردات میں ملوث ملزموں کے خاکے تیار کر لئے ہیں اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button