پاکستان

کراچی : دہشتگرد پانی کے ٹینکر ز کا استعمال کرسکتے ہیں، ہدف امام بارگاہ و حساس مقامات ہیں، سندھ پولیس

شیعیت نیوز: سندھ پولیس  نے کراچی پولیس سمیت سندھ کے دیگر شہریوں کی انتظامیہ کو ایک خفیہ مراسلہ میں آگاہ کیا ہے کہ دہشتگرد کراچی میں بڑی کاروائی کرسکتے ہیں، اس حوالے سے انتظامات کیئے جائیں۔

شیعیت نیوز کو موصول مراسلہ کی کاپی کے مطابق سندھ پولیس  نے کراچی پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر اہم شہروں  میں دہشتگرد ی کا خطرہ  ہے، دہشتگرد بارود سے بھرے پانی کے ٹینکرز کا استعمال کرکے دھماکہ کرسکتے ہیں ، سند ھ پولیس نے اس مراسلے میں لکھا کہ دہشتگردوں کا ہدف بلاول ہاوس، گورنر یا چیف منسٹر ہاوس ، ہیدکوائٹر سی سی پی او ، رینجرز ہیڈکوائٹر، قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، ڈپلومیٹک میشن، جمعہ کی نمازکے اجتماع،مساجد و امام بارگاہ، جماعت خانہ اسماعیلی برادری،اور چرچ وغیرہ ہوسکتے ہیں۔

اس مراسلہ میں کراچی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے جائیں اور بالخصوص پانی کے ٹینکر ز کے سخت نگرانی کی جائے۔

confidential_letter.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button