دنیا

یمنی تنازعے اور حزب اللہ کیخلاف، الجزائر کا سعودی عرب کی حمایت سے انکار

شیعیت نیوز: شمالی افریقی عرب ریاست الجزائر نے یمن کیخلاف سعودی عسکری اتحاد کی حمایت سے انکار کر دیا ۔اس سلسلے میں الجزائر کے صدر نے سعودی عرب کاباد شاہ سلمان کے نام پیغام میں اپنے ملک کی فوجی عدم مداخلت کی پالیسی کا حوالہ دیا۔ اس وقت الجزائر اور ریاض حکومتوں کے باہمی تعلقات میں دو بڑے موضوعات کے باعث کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک تو یمن کا خونریز تنازعہ ہے اور دوسرا متعدد خلیجی ریاستوں کی طرف سے لبنان کی سیاسی عسکری جماعت حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا متنازعہ فیصلہ۔

عرب زرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے سعودی بادشاہ سلمان کے نام اپنے پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ ’عدم مداخلت الجزائر کے لیے ایک اصول ہےاس سے قبل الجزائر نے حزب اللہ کو لبنان کی اہم سیاسی جماعت اور دفاعی محاذ کہہ کر خلیجی بادشاہتوں کے فیصلے کی مخالفت کی تھی صدر بوتفلیقہ نے اپنا یہ پیغام سعودی بادشاہ تک پہنچانے کی ذمے داری اپنے مشیر طیب بلعیز کو سونپی ہے، اور ساتھ ہی انہیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ملکی صدر کی طرف سے سعودی عرب کے شاہ سلمان کو الجزائر کے دورے کی دعوت بھی دیں۔

الجزائر اس سے پہلے بھی سعودی عرب کی قیادت میں قائم اس عسکری اتحاد میں شمولیت سے انکار کر چکا ہے، جو گزشتہ ایک سال سے یمن کے خلاف زمینی اور فضائی بمباری کررہا ہے  اس کے علاوہ الجزائر نے لبنان میں حزب اللہ کے معاملے میں بھی ابھی حال ہی میں ریاض حکومت اور اس کی اتحادی خلیجی بادشاہتوں کی ہمنوائی یا تقلید سے انکار کر دیا تھا۔ سعودی عرب اور اس کی اتحادی حزب اللہ کو باقاعدہ طور پر ایک ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے چکے ہیں مگر الجزائرسمیت تیونس اور دیگر عرب ملکوں نے اس کی شدید مخالفت کرلی اس پس منظر میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے مشیر طیب بلعیز نے ملکی نیوز ایجنسی اے پی ایس کو بتایا، ’’الجزائر تنازعات کے پرامن سیاسی تصفیوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم تشدد اور طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں، جس کے باعث ہماری نظر میں پرتشدد واقعات میں صرف اضافہ ہی ہوتا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button