پاکستان

ملاوں کا 77 طرز کی تحریک چلانے کا اعلان، کیا ایک اور ضیاٗ الحق مسلط ہونے جارہا ہے؟

شیعیت نیوز: 77  طرز کی تحریک نظام مصطفی دوبارہ شروع کر نے سے پہلے پاکستانی ملاء ہمیں 1977 کی تحریک کا حساب دیں کہ ملکی املاک جلا کر اور بے گناہ افراد کو مذہب کے نام پر مروانے کے بعد تحریک نظام مصطفی اس طرح کامیاب ہوئی کہ منتخب حکومت کو فارغ کرکے اور عوامی لیڈر ذوالفقار بھٹو کو پھانسی چڑھا کر ضیاء الحق کا مارشل لاء آگیا مذہب فروشوں نےتو 11 سال عیاشی کی اور پاکستانی عوام آج تک مولویوں کی اس تحریک نظام مصطفی کا خمیازہ بھگت رہی ہے-یہ پاکستان کو مذہبی دہشتگردی کا تحفہ دینے والے ملاء آج پھر ایسی تحریک چلا کر دین مصطفی ص  اور ملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں-ہمیں دین سکھانے والے یہ مذب فروش پہلے آپس میں ایک طرح کے داڑھی کے سائز، مذہبی لباس ، عماموں کے رنگ اور ٹوپیوں کے ڈیزائن پرتو اتفاق کر لیں ۔

دوسری جانب شیعہ رہنماوں سے سوال ہے کہ ان آزمائی ہوئی مذہبی جماعتوں کے مفادات کی خاطر مکتب اہلیبت علیہ سلام کو بھی استعمال کیا جائے گا  ؟ان مذہبی تکفیری جماعتوں کی ۷۷ طرز کی طرح تحریک کا حصہ بن کر شیعہ جماعتیں اور رہنما اس ملک و قوم کے اوپر ایک اور ضیاٗ الحق کو مسلط کرنے میں آلہ کار بنے گی؟

01_14.gif

متعلقہ مضامین

Back to top button