یمن

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا یمن کے رہائشی علاقوں پر حملہ

 سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صوبہ مارب میں کئی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی جارح طیاروں نے اسی طرح یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ٹیلی فون ایکسچینج اور پوسٹ آفس کی عمارتوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے اور یہ دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جبل الجاح کی پہاڑیوں سے لے کر صوبہ تعز کے علاقے الحرائم تک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button