سعودی عرب

سعود ی عرب کے ہزاروں شہریوں کی شہید نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت

سعود ی عرب کے ہزاروں شہریوں نے اس نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی جس کو سعودی سیکورٹی اہلکاروں نےشدید ایذائیں دے کر شہید کر دیا تھا۔

سعودی نوجوان مکی العریض کے جلوس جنازہ میں شریک ہزاروں سوگوار آل سعود حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- مکی العریض کو تقریبا چھبیس روز قبل سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مشرقی شہر العوامیہ میں گرفتار کر کے بری طرح زدوکوب کیا اور شدید ایذائیں پہنچائیں جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا-

شہید مکی کے جلوس جنازہ میں شریک ہزاروں سعودی شہری جذباتی انداز میں نظر آئے اور انہوں نے آل سعودحکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کی-

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے دو سال قبل انسداد دہشت گردی کے نام نہاد قانون کی منظوری دے کر نہ صرف یہ کہ انسانی حقوق کی پامالی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے بلکہ وہ انسداد دہشت گردی کے بہانے شہریوں کو کچلنے کے اپنے اقدامات کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button