سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین کو دمام کی جیل میں منتقل کر دیا گیا
شیعت نیوز کے مطابق سعودی رژیم کے مزدوروں نے جمعرات کے روز آیت اللہ شیخ حسین الراضی کو اس ملک کے شہر دمام کی جیل میں منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ الراضی پر عائد کئے گئے الزامات کی فائل کو ریاض بھیج دیا گیا ہے تاکہ ان کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جلد از جلد ختم کر کے عدالت میں سماعتوں کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے پیر کے روز شہر الاحساء کے قریبی علاقے ’’عمران‘‘ پر گھیرا ڈال کر آیت اللہ الراضی کو گرفتار کیا اور انہیں جیل میں بند کر دیا۔
سعودی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں آل سعود حکومت کی جانب سے مسلسل آیت اللہ الراضی پر چھاپے ڈالے جا رہے تھے اور انہیں خطیب حزب اللہ کا نام دیا جا رہا تھا خطیب حزب اللہ کا نام اس لیے انہیں دیا جا رہا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ لبنان کا دفاع کیا ہے اور جو عربی ملکوں کی طرف سے حزب اللہ کو دھشتگرد گروہ کہا گیا ہے اس کی انہوں نےشدید مذمت کی ہے۔