ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان

23 مارچ, 2016 00:00

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنے تو اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہاریہودی لابی  ایپک کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کیخلاف دہشت گرد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔ یہودی لابی کے نام اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھاکہ اسرائیلی ریاست کے لیے وہ اوبامہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں۔

10:29 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔