پاکستان

کراچی : ایم ڈبلیو ایم کی کوشیشوں سے 85خانوادہ شہداٗ میں صوبائی حکومت نے امدادی رقم تقسیم کردی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی کی انتھک کوشیشوں کہ بعد گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مرکز سادات امروھہ میں منعقدہ ایک تقریب کہ دوران ۸۵ خانوادہ شہداء ملت جعفریہ میں مالی تعاون کی رقوم کہ چیکس تقسیم کیے گئے ۔

  اطلاعات کے مطابق کراچی کے خانوادہ شہداء میں چیک کی تقسیم کی تقریب میں، صوبائی وزیر ناصر شاہ، مشیر وزیراعلی وقار مہدی و راشد ربانی، مجلس وحدت المسلمین کہ مرکزی رھنما مولانا باقر زیدی، مولانا احمد اقبال رضوی، برادر علی حسین ، مولانا احسان دانش و دیگر شریک ہوئے

تفصیلات کے مطابق یہ چیکس اُن شہداٗ کی فیملیز کے درمیاں تقسیم کیئے گئے ہیں جو کراچی میں کالعدم تکفیری و سیاسی جماعت کے دہشتگردوں کے ہاتھوں ٹارگیٹ کلنگ کے نتیجہ میں شہید ہوئے، ایم ڈبلیوا یم کے ترجمان نے بتایا کہ 85 شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادوں میں امدادی چیکس صوبائی حکومت کی جانب سے تقسیم کئے گئے ہیں جسکا وعدہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین سے کیا تھا۔

 شہداء کہ خانوادوں میں کئی سال سے تعطیل شدہ امدای رقوم کی تقسیم مجلس وحدت کراچی کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اس سے ان شہداٗ کے خانوادوں کا مکمل قرض تو نہیں ادا ہوسکے گا تاہم کچھ تسلی مل جائے تو ہمیں خوشی ہوگی، ایسا کہنا تھا ترجمان ایم ڈبلیو ایم آصف صفوی کا، انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادے ہماری عزت اور سروں کا تاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button