سعودی عرب

بریکنگ: آل سعود نے شیعہ عالم دین شیخ حسین راضی کو گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: سعودی عر ب میں آل سعود کے کارندوں کی جانب سے مسجد رسول الاعظم الاحسا کے امام جمعہ شیخ حسین راضی کو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، تفصیلا ت کے مطابق شیخ حسین راضی کو آل سعود نے گرفتار کرلیا ہے اس خبر کی سعودی مقاومتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ رہنما و عالم دین شیخ  حسین راضی خطیب امام جمعہ جامع مسجد الاحسا رسول الاعظم کو سعودی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق شیخ حسین کو مسجد کے سامنے سے شیخ کو گرفتارکیاگیا ، آل سعود فورسز نے بیس سے زائد گاڑیوں و بکتر بند کے ذریعے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا جس کے بعد شیخ کو گرفتار کیا گیا، قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ نے ابھی چند روز قبل کسی یورپی ملک میں کسی کانفرنس میں شرکت کی تھی جس میں آل سعود کے خلاف بیان دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ حسین پر حزب اللہ کی حمایت کا الزام ہے شیخ نے جمعہ کے خطبے میں حزب اللہ کی تعریف کی تھی جبکہ خلیج تعاون کونسل کی مذمت کی تھی، شیخ نے جمعہ کے خطبے میں سید نصر اللہ کو اسرائیل کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کہا تھا اور تکفیریوں کے مقابلے میں کھڑے اصلی عرب مرد شجاع جیسے القابات سے سید کو پکار ا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے اور مختلف حیلے بہانے بناکر انہیں تنگ کیا جاتا ہے یا پھر اغوا کرکے غائب کردیا جاتا ہے، اس سے قبل آل سعود نے شیخ نمر کو قتل کیا اور ابھی انکے بھتیجے سمیت کئی شیعہ جوانوں کے بھی سر قلم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا جاچکا ہے، ایسے وقت میں شیخ حسین کی گرفتاری آل سعود کی شیعہ دشمنی کا واضح ثبوت ہےاور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی  آل سعود کی پشت پناہی کے معترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button