عراق

عراقی حزب اللہ بٹالین امریکی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کرے گی

 حزب اللہ عراق کے ایک بیان میں آیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ امریکہ کا پروردہ ہے اسی لئے امریکی حکام ، اپنے فوجیوں کو عراق بھیجنے کے ذریعے، داعش کی حمایت میں کوشاں ہیں-

حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، عراق کے داخلی مسائل میں زیادہ سے زیادہ مداخلت کرنا چاہتا ہے اور یہ مداخلت ، مشترکہ آپریشن کمان میں شرکت کے ذریعے انجام پا رہی ہے- اس بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ ماضی میں بھی ہم نے امریکی غاصبوں کو شکست دی اور اب بھی ان کے مقابلے میں مزاحمت کریں گے-

واضح رہے کہ امریکی فوج نے بیس مارچ کو امریکی میرین فوجیوں کا ایک گروپ عراق روانہ کئے جانے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ فوجی داعش مخالف اتحاد کی حمایت کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button