الطاف حسین نے کمال گروپ کو معروف دہشتگرد گروہ قرار دیدیا
شیعیت نیوز: گذشتہ روز جناح گراونڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے براہ راست باغی گروپ کے ارکان کا نام نہ لیتے ہوئے ’پارٹی کو توڑنے ‘کی سازش کی سخت مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ایک طرف فوج آپریشن ضرب عضب کر رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ’معروف دہشت گردوں‘ کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں ڈیفنس میں پناہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بعض حلقے ایسی کوششیں کر چکے ہیں لیکن اس سے ایم کیو ایم پرکوئی فرق نہیں پڑا۔
الطاف حسین کی جانب سے باغی گروہ کو معروف دہشتگرد قرار دیا معنی خیز ہے، کیا باغی گروہ اس لئے دہشت گرد ہے کہ اس نے آپکی قیادت سے بغاوت کی ہے؟ یا آپ جانتے تھے کہ کراچی میں عوام کےخون کی ہولی کھیلنے والے یہی لوگ ہیں یعنی باغی گروہ جیسے آپ نے معروف دہشتگر د قرار دیا ہے، اور اگر آپ جانتے تھے تو یہ بھی بتائیں کے وہ کس کے اشارے پر دہشتگردی کررہے تھے، جذبات میں آکر الطاف حسین صاحب سے سچ تو اگل دیا اب اسکی وضاحت بھی کردیں!!