پاکستان

اسٹبلیشمنٹ اور نواز حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد وں کو MRO کے تحت رہا کرنا شروع کردیا

شیعیت نیوز: نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب کے بعد یک بعد دیگر کئی کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کے دہشتگرد رہنماوں کو MROمُلا مفاہمتی آرڈینس کے تحت رہا کرنا شروع کردیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت کےسربراہ اورنگزیب فاروقی کے بعد چاروں صوبوں میں گرفتار کئی اہم دہشتگرد رہنماوں اور درجنوں کارکناں کو این آر او طرز کے مفاہمتی آرڈینس ایم آر او کے تحت رہا کرنا شروع کردیا ہے، اسکا مقصد اس دہشتگرد تنظیم کو سیاسی اکھاڑے میں لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے سربراہ اورنگزیب فاروقی کے بعد پشاور میں گرفتار خطرناک دہشتگرد نجیب اللہ فاروقی کو بھی رہا کردیا گیا ہے، جبکہ 7مارچ کو اڈیالہ جیل سے معاویہ شاہ جو کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا رہا ہوچکا ہے،عثمان غنی،تاج حنفی،اکرم عثمانی اور رفیق حیدری سمیت درجنوں گرفتار دہشتگردوں کو رہا کردیا گیا ہے، دوسری جانب کوئٹہ میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں سمیت پاک افواج اور ایف سی اہلکاروں کا قاتل رمضان مینگل کی رہائی کی خبر یں گردش کررہی ہیں۔

ان دہشتگردوں کی رہائی جہاں امن کے خطرہ ہے وہیں نواز حکومت کی جانب سے آل سعود کی ایما پر ایک بار پھر ملک خداداد کو فرقہ واریت کی آگ میںجھونکے کی سازش کا بھی پیش خیمہ ہے، یہ دہشتگرد اور انکے دیگر رہنما سعودی عرب کا  اسٹریٹجک اثاثہ ہیں جو سعودی پالیسی کے نفاذ اور راےعامہ کو پاکستان میں بنانے کے لئے ریال پر بھرتی کیئے گئے ہیں، ایسے وقت میں جب ملک آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کچھ امن کی حالت میں آیا ہے ان دہشتگردوں کی رہائی با عث تشویش ہے۔

عالم اسلام کے عالمی حالت واضح ہیں کہ کسی طرح سے آل سعود نے اپنی بادشاہت کی خاطر مسلمانوں کو گروہوں میں تقسیم کردیا ہے، پچاس اسلامی ممالک میں سے 34 کو اپنی گرد جمع کرکے دیگر اسلامی ممالک پر حملہ آور ہے ایسے وقت میں ان دہشتگردوں کی پاکستان میں رہائی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے، کہیں ان دہشتگردوں کو اس لئے رہا تو نہیں کیا گیا کہ یہ سعودی عرب کی اسرائیل کے دفاع لڑی جانے والی جنگ کے لئے پاکستان سے جہادی تیار کرکے شام و عراق و یمن روانہ کریں یا پاکستان میں سعودی مخالف لابی کے خلاف ان دہشتگردوں کو استعمال کیا جائے گا؟ ایسے بہت سے سوالات ہیں جنکا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Bannded.jpg

دہشتگرد تاج حنفی، نجیب اللہ فاروقی اور عثمان غنی

20160318053803.jpg

دشتگرد علی معاویہ شاہ

 

متعلقہ مضامین

Back to top button