مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی

 شیعت نیوز(شام) شامی فوج نے دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تیل سے سرشار علاقے التیم کا محاصرہ کر لیا ہے۔ شامی فوج کی اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیرالزور کے علاقے میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور شامی فوج، فوجی ایئرپورٹ کے اطراف میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ادھر مغربی شام میں واقع حماہ کے جنوبی مضافات میں جرنیہ العاصی اور حذیفہ نامی قصبوں کے اطراف میں بھی شامی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں داعش دہشت گرد، پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے شمالی مضافات میں واقع تشرین کے ایک علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک بڑے ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button