مشرق وسطی

آل سعودی بادشاہ کی تصویر پھاڑنا آل رسول کے قبروں کی مسماری سے بڑا جرم، خاتون کو سزا

شیعیت نیوزـ: آلِ سعود کے بادشاہوں کی تصویر پھاڑنا آلِ رسول (ص) و صحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کرنے سے بڑا جرم بن گیا۔بحرین کے آلِ خلیفہ نے آلِ سعود کی تصویر پھاڑنے پر بحرین کی سماجی کارکن اور اس کے شیرخوار بچے کو دو ماہ قید کی سزا سنادی۔ ذرائع کے مطابق آلِ رسول (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات کو شھید کرنے والےآلِ سعود کی تصویر پھاڑنے کے الزام میں آلِ خلیفہ نے بحرین کی مایہ ناز سماجی کارکن زینب ال خواجہ اور انکے شیرخوار بیٹے کو دو ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بحرین کے سعودی تنخواہ دار ملازم بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ذینب الخواجہ کی گرفتاری کا احکامات جاری کئے تھے ، جس کے بعد بحرین میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور آلِ سعود و آلِ خلیفہ کے مظلوم بحرینی عوام پر سفاکانہ مظالم کی بناء پر ان کی سخت مخالف سمجھی جانے والی سماجی کارکن ذینب الخواجہ کو گذشتہ روز انکے شیرخوار بیٹے کے ہمراہ انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔آلِ خلیفہ کے ترجمان کے مطابق ذینب الخواجہ کو آلِ سعود کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ذینب الخواجہ کے وکیل محمد ال واسطی کے مطابق ان پر مختلف نوعیت کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں جس پر انہیں تین سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔

ذینب الخواجہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر بحرین میں آلِ خلیفہ اور آلِ سعود سمیت اتحادی افواج کی مظلوم بحرینی عوام کے خلاف سفاکانہ مظالم کے خلاف عالمی سطح پر کئی بار صدائیں بلند کی ہیں جس کی بناء پر ذینب الخواجہ کو پچھلے کچھ عرصےمیں مختلف مواقعوں پر گرفتار بھی کیا گیا لیکن بحرینی عوام اور عالمی دبائو کے بعدذ ینب الخواجہ کو رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ زینب الخواجہ بحرین کے معروف سماجی کارکن عبدالہادی الخواجہ کی بیٹی ہیں جنہیں، پانچ سال قبل عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اب ذینب الخواجہ بھی ظلم کے خلاف اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے اپنے شیرخوار فرذند کے ہمراہ جیل منتقل کردی گئی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button