ایران

ایران کے روایتی میزائل صرف ایران کے دفاع کے لئے ہیں

شیعت نیوز(ایران)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے غلط پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے میزائل صرف روایتی اور دفاعی نوعیت کےمیزائل ہیں اور روایتی میزائلوں کا تجربہ ایران کا بنیادی اور دفاعی حق ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ خطے کو اسرائیل کے ایٹم بموں سے خطرہ لاحق ہے نہ کہ ایران کے روایتی میزائلوں سے خطرہ ہے جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ہمیشہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال  اور فوجی آپشنز کی بات کرتے ہیں جبکہ ایران نے کبھی کسی کو فوجی کارروائی کی دھمکی نہیں دی  البتہ ایران نے حملہ کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بات کی ہے اور ایسا کرنے کی ایران کے پاس صلاحیت بھی موجود ہے اور روایتی میزائلوں کا تجربہ  بھی اسی سلسلے کے ایک کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button