سعودی عرب

سعودی قیادت میں اسلامی اتحاد کا ایک اسلامی ملک یمن پر حملہ،۴۱ جانبحق

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 41 سویلین جانبحق جبکہ 75 زخمی ہوگئے۔

منگل کو ہونے والی کارروائی ہاجا میں کی گئی جو حوثی انقلابیوں کے کنٹرول میں ہے۔

ہاجا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ایمن متھکور نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ ضلع مصتبہ کی تین مارکتیں فضائی کارروائی کا نشانہ بنیں۔

یمنی نیوز ایجنسی صبا نیٹ نے ہلاکتوں کی تعداد 65 اور زخمیوں کی 55 بتائی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق مارچ 2015 کے بعد سے اس تنازعے کے نتیجے میں 6000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سویلین تھے۔

جنوری میں ایک یو این پینل نے فضائی حملوں کا نشانہ سویلینز کو پایا اور سیکیورٹی کونسل کو تحقیقات کی سفارش پیش کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا اتحاد اسلام دشمنوں قوتوں کے لئے نہیں بلکہ سعودی عرب کی بادشاہت کی سالمیت کے لئے بنایا گیا ہے، جو بھی سعودی عرب سے نظریاتی اختلاف رکھتا اور سعودی کنڑول سے باہر ہوگا یہ اتحاد اس کے خلاف کاروائی کرے گا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد عالم اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنےکے لئےبنایا گیا ہے نجانے کیا سوچ کر نواز حکومت نے اس اتحاد کا حصہ بنے کا فیصلہ کیا ہے نواز حکومت کا اس اتحاد میں پاک فوج کے جوانوں کو بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کے لئے نگ و آر کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button