عراق

عراق: داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال

 رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش گروہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، کہا کہ داعش کے عناصر نے کرکوک کے بعض علاقوں میں کلورین گیس کے گولے فائر کئے ہیں- جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے- عراق کے مذکورہ سیکورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے اس کیمیاوی حملے کے سبب دسیوں افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور گھٹن کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں-

عراق سے ہی موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے جنوب میں واقع العامریہ علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے- العامریہ اور فرات کے قریبی علاقوں نیز فلوجہ ڈیم کو آزاد کرانے کے لئے داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button