پاکستان

سلمان تاثیر کا قتل جائز نہیں تھا، ممتاز قادری نے درست نہیں کیا،مفتی تقی عثمانی

شیعیت نیوز: معروف دیوبندی عالم اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سلمان تاثیر کا قتل درست اقدام نہیں تھا۔

مفتی تقی عثمانی پاکستان میں دیوبندی مکتب فکرکے جید عالم تصور کئے جاتے ہیں اور انکی رائے کو مکتب میں بڑی اہمیت حاصل ہے، لہذا سلمان تاثر کے قتل سے متعلق انکے فتویٰ نے ممتازقادری کی حمایت نکلے والے مولویوں کے لئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔

دارلعلوم کراچی میں درس حدیث کے دوران ایک طالب علم کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں کہا توہین رسالت کی سزا موت نہیں ہے، ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا حنفی مکتب میں توہین رسالت کی سزا موت ہے اور سلمان تاثیر کے قتل کے بارے میں انکی کیا رائے ہے؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہ حنفی مسلک میں گستاخی کی سزا قتل نہیں ہے بلکہ کوئی بھی حاکم اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرسکتا ہے۔

تقی عثمانی نے کہا کہ وہ ممتاز قادری کے عمل کو درست نہیں سمھجتے ، سلمان تاثیر کا قتل درست نہیں تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button