مقبوضہ فلسطین

چھیالیس فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عتصیون جیل میں قید فلسطینیوں نے جمعرات تین مارچ سے اس جیل میں ابتر صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے جیل میں ملنے والے کھانے کی کیفیت، جیل کے گندے ماحول، نامناسب طبی خدمات اور حمام تک رسائی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ بعض قیدی پندرہ دنوں سے نہا نہیں سکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود جیل کے حکام نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی ہے۔ رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اس جیل کے اسرائیلی حکام ہمیشہ قیدیوں کی توہین اور ان کو زد و کوب کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button