سعودی عرب: پولیس کے تشدد سے ایک شیعہ نوجوان شہید

05 مارچ, 2016 00:00

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کارندوں نے دو دن قبل عوامیہ شہر سے تعلق رکھنے والے مکی العریض نامی شیعہ نوجوان کو صفوی علاقے سے اغوا کر لیا تھا۔ سعودی عرب کا یہ شیعہ نوجوان جمعے کے دن آل سعود کی پولیس کے تشدد میں شہیدہوگیا۔

آل سعود کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چھ ماہ قبل بھی صوبہ قطیف کے ایک فوجی علاقے کی تصویریں کھینچنے کے الزام میں اس نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

شیعہ آبادی والے علاقے عوامیہ کے باشندے ریاض کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وہ سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر پائے جانے والے امتیازی سلوک کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔

آل سعود کے خلاف کئے جانے والے اعتراضات کے دوران اب تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں اور متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

1:27 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔