ایران

آیت اللہ واعظ طبسی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں آیت اللہ واعظ طبسی کی نماز جنازہ مشہد مقدس میں ادا کر دی گئی ہے۔

آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی نماز جنازہ میں عوام کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام منجملہ صدر مملکت، عدلیہ  کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی شریک تھے۔

آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی نماز جنازہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کے احاطے میں ادا کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل سانس کی تکلیف کے باعث ان کو مشہد مقدس کے حضرت امام رضاعلیہ السلام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جمعے کی صبح اسّی برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button