مشرق وسطی

شام کی فوج اور کرد فورس کے ساتھ لڑائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبہ حسکہ کے مغرب میں واقع جبل عبد العزیز نامی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ اس ملک کی کرد فورس کے اہلکاروں کی شدید جھڑپ ہوئی جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس جھڑپ میں دہشت گردوں کو شدید مالی نقصان بھی پہنچا ہے اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا ہے۔

العالم ٹی وی نے بھی خبر دی ہے کہ دیر الزور شہر کے قریب الحویقہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ شام کی فوج کی لڑائی میں بھی دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button