مشرق وسطی

دمشق جنگ بندی کی پابندی کرے گا: بشار اسد

شام کے صدر بشاراسد نے جرمنی کے ٹیلی ویژن چینل اے آرڈی سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داری پر عمل کریں گے تاکہ یہ نتیجہ خیز ثابت ہوسکے -انہوں نےکہاکہ ہم نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کا جواب دینے سےاجتناب کیا ہے تاکہ جنگ بندی برقراررہے – لیکن صبر وتحمل کی بھی ایک حدہوتی ہے – واضح رہے کہ امریکا اور روس کےدرمیان ہونےوالے اتفاق رائے کے مطابق ہفتے کی صبح سے شام میں جنگ بندی نافذ ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کےنفاذ کے بعد شام میں میدان جنگ کے علاقے عام طور پر پرسکون دکھائی دیئے – شام کے صدر نے کہا کہ اگر ہمارے مسلح مخالف گروہ اپنے ہتھیار رکھ دیں تو انہیں معاف کردیا جائے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button