پاکستان
حساس اداروں کی کاروائی لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد شکیل برمی گرفتار
شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پر مامور ایک حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب ملزم شکیل برمی کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق ملزم کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ کا قریبی ساتھی اور برمی گروپ کا کمانڈر تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل برمی اس سے قبل بھی 2 دفعہ گرفتار ہو چکا ہے،گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔