دنیا

تمام تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے اسرائیل سے قریبی مراسم ہیں، ہاشم زکریا

شیعیت نیوز: تنزانیہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگاروسرگرم سیاسی کارکن کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سبھی دہشتگرد گروہوں کو مسلمانوں کی اولین دشمن صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے ۔

 قدس نیوزایجنسی کےساتھ ’’ہاشم زکریا‘‘نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سبھی دہشتگرد گروہوں کو مسلمانوں کی اولین دشمن صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے ۔

انہوں نےکہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشتگرد گروہ داعش ،بوکوحرام اور دیگرتکفیری دہشتگردگروہوں کی تخلیق میں اسرائیل کا اہم کردارہے اور وہی ان گروہوں کو تقویت پہنچارہاہے ۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے والی بعض عرب حکومتیں دہشتگردگروہوں کو حمایت کرنے کے اسرائیلی جال میں پھنس گئے ہیں ۔

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی مظالم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ پوری دنیا اس بات سے باخبرہےکہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ متحدہوکر اسرائیلی جرائم کو روکنے میں اپنا کرداراداکرے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ غاصب صیہونی حکومت تباہی کی اوربڑھ رہی ہے ۔

یادرہےکہ صیہونی حکومت ایک طرف شام میں حکومت وعوام مخالف تکفیری دہشتگردوں کو اسلحہ ومالی امداد کررہی ہے اوردوسری طرف اس ناجائزحکومت نے مظلوم فلسطینی قوم کو سنگین مسائل سے گھیرنے میں کوئی کسرباقی نہیں رکھی ہے ۔
غاصب صیہونی فوجی آئے روز فلسطین میں مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارکرانہیں حراساں اورزدو کوب کرکے انہیں پابند سلاسل کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button