علامہ سید ساجد علی نقوی کی جان سے سکردو میں آغا عباس رضوی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
تعزیتی ریفرنس
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ممتاز عالمِ دین اور ملی رہنما آغا سید محمد عباس رضوی مرحوم کی دینی، سماجی اور سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی جامع مسجد سکردو میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان بھر سے علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قائد ملت جعفریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب میں مرحوم کی سادگی، استقامت اور قیادت سے وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملت کی خدمت کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے بھی مرحوم کی نصف صدی پر محیط دینی خدمات، حلم، تقویٰ اور جفاکشی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں : سکردو میں یومِ دفاع اور پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کی کامیابی پر پروقار تقریب
مقررین نے واضح کیا کہ مرحوم نے سیاست کو ذاتی خواہش کے بجائے قیادت کی ہدایت اور عوامی ضرورت کے تحت اپنایا اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور عملی کردار ادا کیا۔ تقریب کے آغاز میں محمد موسیٰ نے تعارفی کلمات ادا کیے، جبکہ اختتام پر آغا سید محمد عباس رضوی، شہدائے ملت اور 6 ستمبر کے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں۔







