دنیا

فرقہ واریت کا اصل فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے، شیخ الازہر

شیعیت نیوز: سکائی نیوزایجنسی کےساتھ انٹریو میں جمعیت الازہر کے سربراہ ’’شیخ احمد الطیب ‘‘نےکہاکہ صیہونی حکومت خطے میں ایسی حکومت ہے کہ جس کو مذہبی تصادم سے فائیدہ ہورہاہے ۔

انہوں نےکہاکہ نسلی وفرقہ وارانہ تشدددہشتگرد گروہوں کے وجود میں آنے کی اصلی وجہ ہے ۔

مصر کے ممتاز اہلسنت عالم دین نےکہاکہ ایک ایسی خصوصی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا ہے کہ جو مسلم ممالک میں جاری تشددکو روکنے میں مددکرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ  یہ کمیٹی شام ،یمن اورعراق جیسے مسلم ممالک کو ایک امن وفد بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ان ممالک میں متحارب فریقوں کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموارہوجائے ۔

واضح رہےکہ شام عراق اور یمن میں بیرونی مداخلت اوران ممالک کی دہشتگردوں کو  حمایت کےسبب لاکھوں افراد تشددکا شکارہوئے ہیں اوردسیوں لاکھ افراد اپنا گھربار چھوڑکر مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبورہورہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button