عراق

داعش نے موصل میں پینتیس افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

 دہشت گرد گروہ داعش نے عراقی عوام کے خلاف اپنی جارحیت اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز موصل کے مغرب میں پینتیس افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان افراد کو غداری اور جاسوسی کے الزام میں موصل کے مغرب میں الغزلانی چھاؤنی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

داعش نے اسی طرح اتوار کے روز اپنے ہی پینتیس افراد کو بھی صوبہ نینوا میں غداری کے الزام میں قتل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button