ایران

ایرانی انٹیلیجنس نے دہشت گردوں ایک ٹیم کودھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس حجۃ الاسلام سید محمود علوی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی تیز بین نگاہوں نے 4 افراد پر مشتمل دہشت گرد کی ایک ٹیم کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔جناب محمود علوی نے کہا کہ 24 فروری کو ان افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔ محمود علوی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے اندر قائم امن و سلامتی  ہمارے دشمنوں کو گوارا نہیں ہے اور اس لئے وہ ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے گمنام سپاہی بھی ہمیشہ بیدار رہتے ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نےکہا کہ ملک کے  تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ اینٹیلیجنس ادارے کا قریبی تعاون جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کے باہمی تعاون کی وجہ سے دہشت گردوں کی تمام کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button